منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

کراچی : سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے گھروں میں وارداتیں کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے گھروں میں وارداتیں کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ہر ماہ چار سے پانچ گھروں میں وارداتیں کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے بین الصوبائی ہاؤس رابر گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے گھروں میں وارداتیں کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جاوید جیدا، موسیٰ کمانڈو، ابوبکر اور بلال شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بلال سیکیورٹی گارڈ تھا جو جہاں بھی ڈیوٹی پر تعینات ہوتا وہاں گھروں کی ریکی کرتا اور ساتھیوں کو نشانہ بنانے کے لیے اطلاع دیتا تھا, ملزمان ہر ماہ چار سے پانچ گھروں میں وارداتیں کرتے اور لوٹا ہوا سامان رحیم یار خان، ڈی جی خان اور بھکر میں فروخت کر دیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ نے گلشن، سہراب گوٹھ، سچل اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں درجنوں وارداتیں کیں۔ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ لوٹے گئے سامان کی برآمدگی کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں