بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(15 جنوری 2026): ایف سی ایریا لیاقت آباد سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچیکے علاقے ایف سی ایریا لیاقت آباد سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں انس عرف شانی، سید ظاہر حسین عرف ضیا، محمد جاوید عرف چپٹا اور دانیال عرف کلر والا شامل ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 30 بور پستول بغیر لائسنس، ایمونیشن، ڈمی پستول برآمد ہوا، ملزمان سے 7 موبائل فونز، موٹرسائیکل اور نقدی بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں، ملزمان ایف سی ایریا لیاقت آباد ٹاؤن میں اسلحے کے زور پر وارداتوں میں ملوث رہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں