پیر, ستمبر 7, 2026
اشتہار

کراچی : میمن گوٹھ کے قریب تھڈو نالے میں 4 سالہ بچہ ڈوب گیا، تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میمن گوٹھ کے قریب تھڈو نالے میں 4  سالہ بچہ ڈوب گیا، ریسکیو رضا کار نالے میں بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کی حدود میں واقع تھڈو نالے میں 4 سالہ بچہ گر کر لاپتہ ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

پولیس اور ریسکیو حکام نے بتایا کہ نالے میں گرنے والے بچے کی شناخت تراب کے نام سے ہوئی ہے، جو ملیر سٹی کے علاقے مگسی گوٹھ کا رہائشی ہے، بچہ پیر کی شب حادثاتی طور پر نالے میں جا گرا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور ایدھی کے رضاکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بچے کو نکالنے کے لیے تلاش کا عمل شروع کیا۔

رات گئے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے باوجود بچے کا کچھ پتا نہیں چل سکا، جس کے بعد صبح دوبارہ سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاہم ریسکیو اہلکار بچے کی تلاش میں مسلسل مصروف ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں