کراچی: شہر قائد کے علاقے تیموریہ سے نوجوانوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو 15 سالہ نوجوان کی شکایت پر کارروائی کر کے گرفتار کیا، ملزمان نے نوجوان سے زیادتی کی، ویڈیو بنا کر بیک میل کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمران، جمیل، امتیاز، جہانزیب اور منصورشامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطےکی کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کر دیاگیا ہے۔