بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا 5 رکنی ‘فیملی گینگ’ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 5 رکنی ‘فیملی گینگ’ کو گرفتار کرلیا گیا، جس میں 2 میاں بیوی اور قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے مرغی خانہ کے قریب ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر کے نامور تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 25 کلو گرام سے زائد بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شاکر، عبدالمنان، نوید خالق، ناہید اور فضیلہ شاکر شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بین الصوبائی یا بین الاضلاعی نیٹ ورک میں 2 میاں بیوی اور ان کا ایک قریبی رشتہ دار شامل ہے، ملزمان انتہائی شاطر انداز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ کر منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کر رہے تھے۔

ایس ایس پی ملیر نے تشویشناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گرفتار فیملی شہر کے مختلف حساس مقامات سمیت خاص طور پر تعلیمی اداروں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ تک منشیات پہنچانے میں ملوث تھی۔

عبدالخالق پیرزادہ نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنے والے اس گروہ کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان کے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں