The news is by your side.

کراچی : سلنڈر ددھماکے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی

کراچی : نیو گولیمار پھول والی گلی میں سلنڈر ددھماکے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں تین بچے ایک مرد ایک خاتون شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو گولیمار پھول والی گلی میں سلنڈر ددھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں تین بچےاورایک خاتون شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کو سول سپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 45 سالہ وسیم، 35 سالہ امبرین،10سالہ رباب،12سالہ سمیع اور 7سالہ ام حبیبہ شامل ہیں۔

بی ڈی یو نے دھماکے کے حوالے سے بتایا کہ گولیمار کے گھر میں دھماکاگیس کے اخراج سے ہوا، جھلس کر زخمی وسیم گھر کے باہر کھانے کا ٹھیہ لگاتا ہے۔

کراچی:وسیم گھر میں ہی کھانا تیار کر کے باہر فروخت کرتا تھا،رات گئے کھانا پکانے کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوئی، وسیم چولہا بند کیے بغیر سوگیا، صبح تک گھر میں گیس بھر چکی تھی۔

کراچی:ماچس جلاتے ہی گھر میں دھماکاہوا، ایک کمرے کے گھر میں کھڑکیاں ہونے سے نقصان زیادہ نہیں ہوا ،گیس کو کھڑکیوں سے اخراج کی جگہ نہ ملتی تو شدید نقصان ہوسکتا تھا۔
کراچی:دھماکےمیں وسیم ،اسکی اہلیہ اور 3بچے جھلس کر زخمی ہوئے، بی ڈی یو

Comments

یہ بھی پڑھیں