پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

کراچی: لیاقت آباد سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاقت آباد سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کرالیا گیا ، بچی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ لیاقت آباد میں درج کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے اغوا کی جانے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ساہیوال سے بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد ولید حسین کے مطابق ملزمہ بچی کو اغوا کر کے ساہیوال لے گئی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروایا۔

بچی کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ لیاقت آباد میں درج کیا گیا تھا۔ کامیاب آپریشن پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں