The news is by your side.

Advertisement

کراچی:عیدالاضحی آپریشن میں51312 ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی آپریشن میں 51312 ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کو آلائشوں کو اٹھانے اور لینڈ فل سائٹس منتقلی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع جنوبی سے 11475ٹن،ضلع شرقی سے 10741ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔

ناصر حسین شاہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع کورنگی سے 5004 ٹن،غربی سے 9012 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں،آلائشوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے لیے 85 کلیکشن پوائنٹس بنائےگئے تھے۔

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے بتایا کہ آلائشوں سے متعلق 223 شکایات3 روز میں موصول ہوئیں،85 فیصد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی آپریشن میں 51312 ٹن آلائشیں مدفون کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ رات تک تمام کلیکشن پوائنٹ پر جراثیم کش اسپرے مہم کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں