اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی: کار اسنیچنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

(2 اکتوبر 2025): گڈاپ پوائنٹ پر تعینات سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم ٹیم  نے مقابلے کے بعد کار اسنیچنگ اور لفٹنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کراچی سندھ پولیس ہائی ویز پٹرولنگ نئیرالحق کے مطابق ملزمان میں فرحان، جہانزیب، ثاقب، سعد، عظیم اور نواز شامل ہیں، وانٹڈ گاڑی کا پوپ الرٹ جاری ہوا تھا جسے روکا گیا۔

الرٹ کے مطابق کار 8 مئی کو کورنگی سے چوری ہوئی تھی، ملزمان پولیس دیکھتے ہی کار سے اتر کر فرار ہونے لگے اور ایک بیگ اندھیرے میں پھینک دیا جسے صبح روشنی میں کرائم سین سے تلاش کیا تو بیگ سے دو پستول برآمد کر لیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کار سے ایک جیمر ڈیوائس بھی برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان ایسٹ اور ملیر میں کار اسنیچنگ میں سرگرم ہیں جن کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے ان ملزمان کو سی پی او کے حکم پر ملیر سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے چند ہفتے قبل کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے اے وی ایل سی کے ہمراہ میرپور خاص میں چھاپہ مار کر کلفٹن بلاک 4 سے چوری ہونے والی سرکاری گاڑی برآمد کرلی تھی۔

ایس پی کلفٹن ماجدہ پروین نے بتایا تھا کہ کارروائی کے دوران کارچوری میں ملوث 2 ملزمان کو کار کلفٹن کے معروف شاپنگ مال کی پارکنگ سے چوری ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی سندھ حکومت کے محکمہ ایم ایس ڈی پی کے چیف انجینئر کی تھی تاہم شک کی بنیاد پر پہلے کار کے پرائیویٹ ڈرائیور ریاض کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش ڈرائیور نے خود کار چوری کرانے کا انکشاف کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں