کراچی : لانڈھی بھینس کالونی میں زہریلا چارا کھانےسے ساٹھ بھینسیں ہلاک اور تین سو سے زائد مویشی متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی لانڈھی بھینس کالونی میں زہریلا چارا کھانے سے ساٹھ بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔
ھینس کالونی کے 2 ڈیری فارم میں تین سو سے زائد مویشی متاثر ہیں، بھینسیں اورگائے زہریلا بھوسی ٹکڑا کھانے سے ہلاک و متاثرہوئیں۔
صدرڈیری فارمرز شاکر عمر گجر نے بتایا کہ ڈیری فارمرز کو تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا نقصان پہنچا۔
شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیواسٹاک پنجاب نے بھوسی ٹکڑے کھلانے پر پابندی لگارکھی ہے، ڈیری فارمرز کے ہونے والے نقصان کا فوری ازالہ کرایا جائے۔
یاد رہے 24 اکتوبر کو ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور کمشنر کراچی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے کیونکہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر کرنے سے انکار کردیا تھا۔
دودھ کے لیے آخری سرکاری ریٹ لسٹ دسمبر 2021 میں جاری کی گئی تھی، جس نے شہر میں دودھ کی قیمت 120 روپے مقرر کی تھی۔
کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کو سرکاری قیمت 170 روپے تک بڑھانے کی پیشکش کی ہے تاہم کسانوں نے فی لیٹر پیداواری لاگت 200 روپے بتائی ہے۔