بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

کراچی: 74 نئی موٹر سائیکلیں جل کر راکھ (ویڈیو صرف اے آر وائی نیوز پر)

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (10 مارچ 2026): شہر قائد میں کروڑوں روپے مالیت کی 74 نئی موٹر سائیکلیں جل کر راکھ ہو گئیں اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کر لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں 74 نئی موٹر سائیکلیں جل کر راکھ ہو گئیں، جن کی مجموعی مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

موٹر سائیکلوں کو آگ لگنے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس میں موٹر سائیکل ڈیلیوری ٹرک سے شعلے بلند ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں سے بھرا ٹرک ڈیلیوی کے لیے کراچی سے ملتان جا رہا تھا کہ ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ شرکت کے باعث پیش آیا۔ کمپنی کے عملے اور ڈرائیور نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ڈرائیور معمولی زخمی بھی ہوا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں