The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ایئرپورٹ کے قریب سے اغوا ہونے والا 2 سالہ بچہ بازیاب

کراچی: شہر قائد کے علاقے ایئرپورٹ کے قریب سے اغوا ہونے والے 2 سالہ بچے امان کو پولیس نے بازیاب کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ایئرپورٹ کے قریب سے اغوا ہونے والے 2 سالہ بچے امان کو پولیس نے کامیابی کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کروالیا۔

پولیس نے کمسن بچے کو اغوا کرنے والے ملزم رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سکندر نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا کوئی بیٹا نہیں ہے اس لیے امان کو ساتھ لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سالہ امان کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 سالہ بچے امان کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی : ائیرپورٹ کے علاقے سے 2 سالہ بچہ اغوا

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ رکشہ ڈرائیور کھیلتے بچے کو اٹھا کر لے گیا تھا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی تھیں۔

یاد رہے رواں ماہ کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سے 2خواتین نے 10 روز کی بچی کو گھر سے اغوا کر لیا تھا، بعدازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کی خالہ کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروالیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں