کراچی : پانچ سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گڑھے میں گر کرجاں بحق ہوگیا تاہم بچے کے لواحقین نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرائی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں بچہ کھیلتے ہوئے گڑھے میں گر کرجاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ پانچ سالہ رمضان دیگر بچوں کے ساتھ گڑھے کے قریب کھیلنے گیا تھا، گڑھے میں پانی کے ساتھ کیچڑ بھی موجود تھا جس میں بچہ پھنس گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ محلے کے بچوں نے گھر آکر اطلاع دی توعلاقہ مکین موقع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو گڑھے سے نکالا تاہم بچے کے لواحقین نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرائی۔