تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کراچی: سلنڈر کی دکان میں دھماکا، دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے موسمیات کے قریب سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے، دلخراش واقعے میں ماں اپنے دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موسمیات کے علاقے میں آج صبح سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی گئی، دھماکے کے باعث متاثرہ جگہ پر افراتفری پھیل گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے جاں بحق جبکہ چھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ اطراف میں کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر جائے حادثے پر طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر متاثرہ جگہ کو سیل کردیا ہے اور اطراف میں موجود افراد کو فوری طور پر متاثرہ مقام سے دور جانے کی ہدایت کی ہے۔

واقعے کے بعد ایس پی گلشن معروف عثمان نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں سعدیہ نامی خاتون سمیت دوبچے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں کے الیکٹرک کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایس پی گلشن اقبال کے مطابق دھماکا گیس لیکج یا سلنڈر پھٹنےسے بھی ہوسکتا ہے،واقعےکی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کو بھی متاثرہ جگہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔

ایس پی گلشن نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں تین دکانیں اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، واقعے سے متعلق مزید شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن بھی جائے وقوع پر پہنچے جہاں ایس پی گلشن معروف عثمان نے انہیں ابتدائی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں مزید تین زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں کی شناخت محمد فہد، علی اکبر اور محمد ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -