The news is by your side.

Advertisement

کراچی: ایس ایس پی آفس میں پولیس اہلکار نے خود کو گولی مارلی

کراچی : سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشن کے دفتر میں پولیس اہلکار نے سرکاری ایس ایم جی سے خود کو گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دفتر کے باہر پیش آیا جہاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے اردلی (ملازم) نے خودکشی کی کوشش کہ۔

پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کےاردلی عاطف نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کی نیت سے دفتر کے باہر خود کو گولی ماری۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سرکاری ایس ایم جی برسٹڈ موڈ پر تھی جس سے دو گولیاں نکلی لیکن اہلکار کو ایک گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا

اہلکاروں کی جانب سے زخمی ایس ایس پی الطاف حسین کے اردلی عاطف کو فوری طبی امداد کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایس ایس پی انویسٹیگیشن الطاف حسین سمیت دیگر افسران بھی پہنچ گئے جب کہ واقعہ کیسے پیش آیا اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں