تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی، بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے والے زخمی شخص کا بیان آگیا

کراچی: ملیرشمسی سوسائٹی میں قتل اور خودکشی کی کوشش کا واقعے پر تفتیشی پولیس نے نئے طریقے سے زخمی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا۔

زخمی حالت میں موجود فواد ایک ماہ تک بات کرنے کے قابل نہیں۔ پولیس کے مطابق فواد نے موبائل پر ٹائپ کر کے ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا ہے فواد کے مطابق وہ نوکری کےعلاوہ انویسٹمنٹ کا کام بھی کرتاتھا۔

فواد نے بیان میں کہا کہ انویسٹمنٹ کے کام میں بھی مجھے نقصان ہوا تھا اس کےعلاوہ میرےجھگڑےبھی ہوتے رہتے تھے میں اپنی زندگی سےبالکل تنگ آچکاتھا.

تفتیشی حکام کے مطابق بظاہر انویسٹرز کی جانب سےزخمی شخص پرسخت دباؤ تھا۔

کراچی میں ماں اور تین بچیوں کا لرزہ خیز قتل

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی ساجدسدوزئی نے بتایا کہ فواد کچھ دیر کیلئے ہوش میں آیا تھا اب بےہوش ہے فواد کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے فوادکےمطابق وہ نوکری کیساتھ ٹریڈنگ کاکام بھی کرتاتھا فوادٹریڈنگ میں مسلسل نقصان کی وجہ سےپریشانی کےعالم میں تھا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ فواد کا بیوی کیساتھ بھی اکثر جھگڑا رہتا تھا آج فواد کا صبح اپنی بیگم کیساتھ جھگڑا ہوا جس کے دوران فواد کی بیٹی بھی روتی رہی جس پروہ غصہ تھا فوادنےسب سےپہلےاپنی بیٹی کو قتل کیا پھر اہلیہ کوبھی قتل کیا اور بعد میں دوسرے کمرے میں 2 بچیوں کو قتل کیا۔

ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ فواد نے قتل کرنے کے بعد ادھاری مانگنے والےکو ویڈیو کال کی جس کے دوران فواد نے اپنی گردن پر بھی چھری پھیر دی فوادٹریڈنگ میں مسلسل نقصان کی وجہ سےادھارلےکرچل رہاتھا ادھار دینے والوں نے رقم کا مطالبہ کیا توفوادبہت پریشان تھا۔

Comments

- Advertisement -