تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کراچی میں‌ قربانی کا جانور کرین سے گر گیا، ویڈیو وائرل

کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں قربانی کا جانور کرین سے گر گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر 5 ڈی میں شہری نے چھت سے قربانی کا جانور اتروانے کے لیے کرین منگوائی تھی تاہم جانور کو جب کرین سے اتارا جانے لگا تو وہ گر گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جانور کو کرین سے اتارا جارہا ہے کہ ایکدم وہ نیچے گر جاتا ہے، قربانی کے جانور کو دوسری منزل سے اتارا جارہا تھا۔

ذرائع کے مطابق جانور کے نیچے گرتے ہی اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور مالک نے اسے فوری طور پر ذبح کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قربانی کے جانور کے گرنے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی اس اقدام پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

ادھر پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں قربانی کے لیے لایا گیا بیل فرار ہونے کی کوشش میں نہر میں جاگرا، بیل کو کرین کی مدد سے نہر سے نکالا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں جانور کو چھتوں پر پالا جاتا ہے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر چھتوں سے کرین کی مدد سے نیچے اتارا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی کراچی کے علاقوں نیو کراچی اور لیاقت آباد میں جانور کو کرین کی مدد سے باحفاظت اتارا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -