بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کراچی، اے وی سی سی کی کارروائی، 5 رکنی اغوا کار گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی اغوا کار گروہ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی سی سی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حساس اداروں کے نام پر لوگوں کو اغوا کرنے والے 5 رکنی اغوا کار گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی فدا حسین کے مطابق ملزمان نے بزنس مین اغوا کرکے حب میں فارم ہاؤس میں رکھا تھا، حساس اداروں کی مدد سے مغوی کو بازیاب کرایا گیا۔

ایس پی فدا حسین نے کہا کہ ملزمان سے حساس اداروں کے کارڈ، کیپ برآمد کرلیے گئے، ملزمان این جی او کے نام پر اکاؤنٹ میں تاوان کی رقم رکھتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے رقم بیرون ملک منتقل کی جاتی تھی، ملزمان نے آف شور کمپنی بنا رکھی تھی۔

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر الفلاح میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان منور علی اور احسن قریشی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

رینجرز کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں