تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے پولیس افسر کی جان لے لی

کراچی کے علاقے محمود آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے ٹریفک پولیس افسر کی جان لے لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے محمود آباد پولیس چوکی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے بلوچ کالونی پل سے اترتے ہوئے ٹریفک پولیس افسر کو کچل ڈالا۔

پولیس افسر کی شناخت شہداد خان کے نام سے ہوئی وہ کورنگی صنعتی ایریا کے رہائشی تھے اور ایکسپو سینٹر سے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جارہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں تیزرفتار ڈمپر موت بانٹنے لگے

واضح رہے کہ کراچی میں ٹرک اور ڈمپر کی وجہ سے روزانہ متعدد حادثات پیش آتے ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک کو رات کے اوقات میں داخلے کی اجازت ہوتی ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے سرجانی بابا موڑ کے قریب ڈمپر کی زد میں آکر ایک طالب علم جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تینوں بھائی  ہیں اور موٹر سائیکل پر اسکول جارہے تھے۔

حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق نوجوان کی شناخت 15 سالہ اظہر کے نام سے ہوئی تھی جبکہ زخمیوں میں 10 سالہ عثمان اور 12 سالہ عمر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -