کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے سوزوکی کو رونڈ ڈالا، حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد چار نمبر میں تیز رفتار ڈمپر اور سبزیوں سے بھری سوزوکی میں بدترین تصادم ہوا، ڈمپر کی ٹکر سے گاڑی کا نقشہ ہی بدل گیا، سڑک پر ہرطرف سبزیاں بکھر گئیں۔
اندوہناک حادثے میں سوزوکی میں سوار دو مزدو ر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور جائے حادثے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ٹریفک پولیس کے مطابق سوزوکی پک اپ تیزرفتاری کے باعث راستے میں کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی ۔
پولیس نے مزید کارروائی کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کردیں ہیں۔