منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

کراچی: کم عمر بچی سے جبری زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(7 فروری 2026): انویسٹی گیشن پولیس ویسٹ نے سرجانی ٹاؤن میں کم عمر بچی سے جبری زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں انویسٹی گیشن پولیس ویسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سرجانی ٹاؤن میں کم عمر بچی سے جبری زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 26 جنوری کو جبری زیادتی کی تھی اور فرار ہوگیا تھا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا نام رحمت ہے جو بیکری میں ملازمت کرتا تھا، ملزم کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا ہے، علاقے میں جنسی ہراسانی کے کئی واقعات رونما ہورہے تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے مزید کہا کہ امکان ہے تمام وارداتوں میں یہ ہی ملزم ملوث ہے، ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

کراچی: 3 فروری کو لاپتہ ہونے والا 20 سالہ نوجوان تشدد کے بعد قتل

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں