The news is by your side.

Advertisement

کراچی: غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی: شہرقائد میں قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی ہدایت پر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنرز نے کام شروع کر دیا، شہرقائد میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بلدیہ ٹاؤن میں قائم10پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد بلدیہ فرنٹیئر کالونی میں پمپس مالکان سے دستاویزات طلب کرنے کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے پمپس مالکان کو پرفارما تقسیم کرنا شروع کردیا۔ کمشنر کراچی سہیل راجپور مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ تفصیلات اور دستاویز کے ساتھ متعلقہ ڈی سی کو کوائف جمع کرائے جائیں۔

پنجاب میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کا گورکھ دھندا بے نقاب

خیال رہے کہ رواں ماہ اینٹی کرپشن پنجاب(اے سی پی) نے بھی صوبے میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کا گورکھ دھندا بے نقاب کیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ صوبے میں495 غیرقانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے 202 پیٹرول پمپس کی چیکنگ بھی مکمل کرلی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 154پمپ سیل اور دیگر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں