تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

شادی اور جعلی پیدائشی سرٹیفیکٹ بنانے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ

کراچی: محکمہ بلدیات نے شادی اور پیدائش کے جعلی سرٹیفیکٹ بنانے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ بلدیات نے جعلی برتھ اور میرج سرٹیفکیٹ بنانے کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس ضمن میں یونین کونسل 21 میں تعینات گریڈ 11 کے افسر مبشر مسعود کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مبشر مسعود پر الزام ہیں کہ انہوں نے شادی اور پیدائش کے جعلی سرٹیفکٹ بنا کر دیے۔

محکمہ بلدیات سندھ کے ڈائریکٹر برائے گورنمنٹ بورڈ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، متعلقہ ٹیم 7 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ڈائریکٹر سندھ برائے بلدیات کو جمع کرائے گی۔

انکوائری کمیٹی کو جعلی برتھ اور میرج سرٹفکیٹ بنانے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معطلی بڑی پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے بعد بہت سارے افسران کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -