ہفتہ, مئی 9, 2026
اشتہار

کراچی: 100 سے زائد بچوں کا ریپ کرنے والے ملزم کو متاثرہ بچیوں نے شناخت کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: 100 سے زائد بچوں کا ریپ کرنے والے ملزم کو متاثرہ بچیوں نے شناخت کرلیا اور کہا اسی ملزم نےہمارے ساتھ زیادتی کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شربت فروش کی کمسن بچیوں سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں متاثرہ 4 بچیوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دفعہ 164 کے تحت اپنے بیانات قلمبند کرادیے۔

بچیوں نے جج کے روبرو ملزم شبیر تنولی کو شناخت کرلیا اور بتایا کہ اسی ملزم نے ہمارے ساتھ زیادتی کی۔

بچیوں کے عدالت میں بیان پر پولیس نے ملزم کے اعترافی جرم کیلئےدرخواست دائر کردی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، ملزم کیخلاف 7مقدمات ہیں اور پولیس کی تحویل میں ہے۔

یاد رہے کراچی کے علاقے میں دکاندار کے روپ میں انسان نما وحشی درندے شبیر احمد نے 100 کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، گزشتہ دنوں اس سیریل ریپسٹ کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے خلاف متاثرہ فیملیز کی جانب سے کئی مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

کراچی : 100 سے زائد بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے مزید اہم انکشافات

شبیر احمد نامی گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور بتایا اس کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور وہ 2016 میں کراچی آیا۔ ایک لڑکے کے چکر میں غلط کام میں پڑ گیا اور پھر اس کے بعد بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔

اس کا کہنا تھا کہ قیوم آباد میں اپنی دکان میں آنے والی بچیوں کو اس نے نشانہ بنانا شروع کیا۔ پہلے ایک بچی کو نشانہ بنایا، اس کے بعد اس کا عادی ہوگیا اور دکان میں آنے والی بچیوں کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ اندر لے جاتا اور ان کے ساتھ زیادتی کرتا۔

سیریل ریپسٹ نے کہا تھا کہ اس کی ہوس کا نشانہ بننے والی سب سے کم عمر بچی سات سال کی تھی جب کہ اس نے 8، 9، 12 اور 14 سال تک کی لڑکیوں کی پامالی کی۔ گرفتاری تک 100 سے زائد بچیوں کے ساتھ زیادتی کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں