بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی:چاند نظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، دوہلاک، 12 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی ہوائی فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے،پورٹ قاسم کے علاقے سے دو افراد کی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی پیلا اسکول کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ندیم عباس نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔حسن اسکوائر پل کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ اورنگی ٹاؤن، لانڈھی، شیرشاہ، انچولی، ریکسر لائن، اور غریب آباد میں کی گئی۔

دوسری جانب پورٹ قاسم کے علاقے میں سمندر سے ڈوبی ہوئی دو افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں