ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ایئر کراچی: نئی ایئرلائن نے لائسنس کیلیے درخواست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نجی ایرلائن ایئر کراچی  نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ آر پی ٹی لائسنس کیلئے سی اے اے کو  درخواست دے دی۔

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سی اے اے ائیر کراچی کو آر پی ٹی لائسنس جاری کریں گے۔

آر پی ٹی لائسنس جاری ہونے پر ایر کراچی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکے گی۔

کراچی کی بزنس کمیونٹی نے ایئر کراچی کےنام سے ایئرلائن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ بزنس مین حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی کو ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ کرلیا ہے جبکہ لائسنس کے لیے بھی وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر کراچی پہلے مرحلے میں تین طیارےے لیز پر حاصل کیے جائیں گے، سی ای او کے لیے سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو مقرر کردیا ہے۔

حنیف گوہر نے کہا کہ ایئر کراچی پانچ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، ایئر کراچی میں فی شیئر ہولڈر کا حصہ پانچ کروڑ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر ایئر کراچی کے شئیر ہولڈرز ہیں۔

حنیف گوہر نے بتایا کہ بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل ،حمزہ تابانی بھی ائیر کراچی کے شیئر ہولڈرز ہیں۔ نئی فضائی کمپنی کا لائسنس چند دنوں میں حاصل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ ائیر کراچی 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جارہی ہے، جس میں فی شیئر ہولڈرز کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے۔

کراچی کی بزنس کمیونٹی کا ایئرلائن لانے کا اعلان

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں