پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی 2 خواتین آف لوڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی 2 خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی دو خواتین کا سیاحتی ویزے کی آڑ میں مساج سینٹرز میں ملازمت کا انکشاف ہوا ہے۔

فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے جنسی استحصال نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے خواتین کو بھرتی کرتی رہی ہے، یو اے ای میں موجود سہولت کار بابر کی مالی معاونت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے علاقے اعظم ٹاؤن میں خواتین کو قیام کروایا جاتا رہا ہے، شومنی اور سفری انتظامات کرنے والے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ متعدد موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹ ملے ہیں جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں