کراچی : شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کے پیش کراچی ایئرپورٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا، جس میں محفوظ فضائی آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 سے 18 جون تک کراچی ڈویژن میں خراب موسم اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کے بعد پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو آپریشنل تیاریاں مکمل رکھنے کی سخت ہدایت کر دی۔
متوقع شدید اور خراب موسم کے پیشِ نظر پی اے اے نے محفوظ فضائی آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے احکامات دیے ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات یا نقصان سے بچا جا سکے۔
ایئرپورٹ پر پارک کیے گئے تمام طیاروں کو تیز ہواؤں اور خراب موسم کے اثرات سے بچانے کے لیے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Petrol price likely to see a huge drop in Pakistan
ہوائی اڈے پر موجود تمام برقی تنصیبات اور زیرِ زمین وائرنگ یا کیبلز کی تفصیلی جانچ کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ بارش کے دوران شارٹ سرکٹ یا پاور بریک ڈاؤن کا خطرہ نہ رہے۔
رن وے اور ایئر فیلڈ لائٹس کے ساتھ ساتھ پٹس کی سروس ایبلٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ کم حدِ نگاہ میں بھی پروازوں کو اتارا جا سکے۔
فالو می گاڑیاں: رن وے پر طیاروں کی رہنمائی کرنے والی ‘فالو می’گاڑیوں کو چوبیس گھنٹے مکمل طور پر فعال اور الرٹ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ شعبوں اور ہوائی اڈے پر کام کرنے والے اداروں کو پٹیشن دی ہے کہ وہ موسمی صورتحال پر مسلسل اور گہری نظر رکھیں اور فلائٹ آپریشنز کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کو ہر حال میں برقرار رکھیں۔


