کراچی (18 فروری 2026): جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں سعودی عرب اور دبئی کے لیے کھیپ لے کر جانے والا خاندان گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں ایک خاندان کو گرفتار کیا ہے جو عمرہ ویزا کی آڑ میں سعودی عرب اور دبئی کے لیے بھاری مقدار میں سامان لے کر جا رہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق خواتین سمیت 7 ملزمان عمرہ ویزے کی آڑ میں مختلف ممنوعہ اشیا لے کر جا رہے تھے، جن کے پاس متعلقہ دستاویزات، ہوٹل بکنگ، درکار رقم موجود نہ تھی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے مطابق وہ مالی فوائد کے لیے ممنوعہ کمرشل اشیا لے جا رہے تھے۔ ملزمان سے 75 بنڈل سگریٹس اور تمبا کو کے 45 پیکٹس برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں



