تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی ایئرپورٹ : جدہ جانے والے میاں بیوی کے قبضے سے دوکلو ہیروئن برآمد

کراچی : اے ایس ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے601کے ذریعے دبئی سے براستہ جدہ جانے والے میاں بیوی کی اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی لی تو ان کے قبضے سے ایک کلو نو سو چالیس گرام ہیروئن برآمد ہوئی.

ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،ایک شیر خوار بچی بھی والدین کے ساتھ تھی، ملزمان نے مذکورہ ہیروئن بچی کے دودھ کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی۔

 

 

 

اے ایس ایف اہلکاروں نے میاں بیوی اور بچی کو حراست میں لے لیا، تفتیش کے بعد اے ایس ایف نے ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی بیس کلو ہیروئن اسمگل کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں