پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (15 فروری 2026): سیکریٹری دفاع نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے کا افتتاح کر دیا، دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے پر پہلی کمرشل پرواز 19 فرروری کو لینڈ کرے گی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی اور ایڈیشنل سیکریٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر سیکریٹری دفاع کو ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئرپورٹس وائس مارشل ذیشان سعید نے تفصیلی بریفنگ دی، ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان رشید بھی موجود تھے۔

کراچی ایئرپورٹ رن وے
کراچی ایئرپورٹ رن وے

پی اے اے کے مطابق سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی نے ربن کاٹ کر جناح ایئرپورٹ کے نئے رن وے کا افتتاح کیا، رن وے کو 18 ماہ کی قلیل مدت میں بغیر کسی تاخیر یا اضافی لاگت کے مکمل کیا گیا۔

سیکریٹری دفاع نے عالمی معیار کے مطابق کوڈ 4F مین رن وے کے معیار کی تعریف کی، دوبارہ تعمیر شدہ مین رن وے پر پہلی کمرشل پرواز 19 فرروری کو لینڈ کرے گی، کراچی کی رن وے 07L/25R پر اب بڑے طیارے جیسے A380 بھی لینڈ کر سکیں گے۔

اس موقع پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا، مہمان خصوصی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذیشان سعید کو اعزازی شیلڈ دی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیر سعید، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ غلام عباس شیخ، ایئرپورٹ منیجر عدنان خان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر زاہد اسحاق کو بھی خصوصی اعزازی شیلڈز دی گئیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں