ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کراچی کی فضائی حدود میں طیارے کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(یکم اکتوبر 2025): کراچی ایئرپورٹ پر طیاروں کو لینڈنگ کے دوران جی پی ایس سگنلز میں دشواری کے باعث پائلٹس کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی فضائی حدود میں طیارے کو جی پی ایس سنگل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے، غیر ملکی ایئر لائن کے طیارےکو لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سنگل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر رن وے 25 ایل سے طیارہ بحفاظت لینڈ ہوا۔

طیارہ تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب جی پی ایس سنگل مسئلہ رپورٹ ہوا، اے ٹی سی نے لینڈنگ میں پرواز کے عملے کی مدد کی، جی پی ایس سنگل کی خرابی سے طیارے روٹس سے بھٹکنے اور حادثے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ایمریٹس ایئر کا طیارہ بحفاظت رن وے 25 ایل پر اترا، ایمریٹس ایئر کی پرواز کے طیارے کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کا واقعہ گزشتہ شب کا ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں