تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

میرے بچےکو مجھ سےچھین لیا گیا، ذمےدارکون ہے؟، والد کی دہائی

کراچی: سال نو کےجشن نے ہنستے بستےگھر کو اجاڑ دیا، اندھی گولی نے ماں باپ سے اکلوتا بیٹا چھین لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سال نو پر ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے، جاں بحق بچے کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق علی رضا رات گئے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج صبح دوران علاج دم توڑ گیا۔

واقعہ کا دلخراش منظر یہ ہے کہ علی رضا اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، والد درزی کا کام کرتا ہے، بیٹے کی اندوہناک خبر سنتے ہی اہل خانہ پر قیامے ٹوٹ پڑی، والدہ پر غشی کے دورے پڑے جبکہ والد غم سے نڈھال ہوگیا۔

افسوسناک واقعے پر مقتول علی رضا کے والد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میرے دو ہی بچے تھے، آج میرے لخت جگر کو مجھ سے چھین لیا گیا ہے، اس کا ذمے دار کون ہیں؟ ۔

متقول علی رضا کی غم سے نڈھال دادی نے دہائی دی کہ ظالموں نے اپنی خوشی کے لئے ہمیں زندگی بھر کا دکھ دے دیا، کسی کا کچھ نہ گیا مگرہمارے جگر کا ٹکرا چلا گیا، کسے بچے کی جان لینےکا ذمہ دار ٹھہرائیں؟۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سال نو کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے، جس میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیزآباد مکہ چوک ، رنچھوڑلائن ، نارتھ ناظم آباد، کورنگی ، سرجانی ، کالاپل ، زینب مارکیٹ ، گلستان جوہر اور ملیر میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

Comments

- Advertisement -