تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

کراچی: شہر قائد میں جنسی ہوس کی تسکین کے لئے حوا کی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے تھانہ فریئر کی حدود میں پیش آیا، جہاں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور قبیح فعل میں ملوث جنسی درندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ملزم کے گھر میں پیش آیا، متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو طبی معائنہ کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ سامنےآنےپرصورتحال واضح ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کمسن بچیوں سمیت بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں، تاہم ان واقعات میں بہت کم ہی ملزمان کو گرفتا ر کیا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دکان پر چیز لینے گئی بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی تھی، سی سی ٹی فوٹیج آنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

رواں سال ستمبر میں کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سومار گوٹھ میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔

ستمبر میں پی صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے مانا والا میں اسکول سے واپسی پر دکان پر چیز لینے گئی 6 سالہ بچی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -