The news is by your side.

Advertisement

کراچی، محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

کراچی: شہر قائد کے محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات میں مبینہ کرپشن سے متعلق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شرقی نے ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات شرقی کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات افسران کی ذاتی مفادات میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے، انسپکٹر انکوائری افسر اینٹی کرپشن ایسٹ نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبشلمنٹ شرقی نے خط میں کہا کہ ان افسران کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات کے لیے مانگی گئی تفصیلات 13 جنوری تک فراہم کی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دو سال میں اب تک جتنی تجاوزات ہٹائی گئیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں، تمام سامان جو دو سالہ کارروائیوں میں ضبط کیا گیا اس کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ دو سال کے دوران کتنے چالان کیے گئے، مکمل چالان اور رقم بتائی جائے، انہوں نے ڈی ایم سی ایسٹ کے محکمہ انسداد تجاوزات سیل میں تعینات اسٹاف کی مکمل تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں