تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کراچی، نادرا سینٹر کا ملازم ہراسگی کے الزام میں گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں قائم نادرا سینٹر کے ملازم کی جانب سے خواتین کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں قائم نادرا سینٹر پر شہری کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملازم کو ہراسگی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا انٹری ملازم خواتین کے نمبر نکلوا کر ان سے رابطہ کرتا اور ویڈیوز بھیجتا تھا، نادرا ملازم کے خلاف شہری نے تھانے میں شکایت درج کروائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کئی روز سے خواتین کو ان کے موبائل فونز پر رابطے کرکے تنگ کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم معراج خواتین کو کئی نمبرز سے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بھیجا کرتا تھا، ملزم کے خلاف تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم معراج کی گرفتاری ڈرامائی انداز میں عمل میں آئی، ملزم کو متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملنے کے لیے بلا کر اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے واٹس ایپ پر بھیجا گیا غیراخلاقی مواد فراہم کردیا، گرفتار ملزم نادرا سائٹ آفس میں ڈیلی ویجز پر کام کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم معراج خواتین کو کئی نمبرز سے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بھیجا کرتا تھا، ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -