تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کراچی اور چین کے صنعتی شہر میں ’دوستی‘ ہو گئی

پاکستان کا معاشی و کاروباری حب کراچی اور چین کا صنعتی شہر شین یانگ دوست بن گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق آن لائن فورم میں کراچی اور شین یانگ کے مابین دوستی کا رشتہ قائم کیا ‏گیا جس پر چین میں پاکستانی سفیر معین الحق اور شین یانگ کے میئر لیو نے باقاعدہ دستخط ‏کیے۔

اس دوستی کا مقصد دونوں شہروں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ ‏شہریوں پر اس کے سودمند اثرات مرتب ہوں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ رواں سال پاک چین دوستی کے لیے یادگار ہے ‏اور اس بات کا یقین ہے کہ دونوں شہروں میں دوستی سے پاک چین دوستی کو نئی تحریک ملے ‏گی۔

میئرشین یانگ لیو نے کہا کہ کراچی سے دوستی کے قیام سے فریقین کے درمیان تعاون کو مزید ‏وسعت ملے گی اور دونوں شہروں کے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ شین یانگ چین کا صنعتی شہر ہے جو کہ شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کا ‏دارالحکومت ہے۔

Comments

- Advertisement -