جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

مصالحوں کے پیکٹ میں اربوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

  اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی گیٹ وے ٹرمنل پر بروسٹ مصالحوں کے پیکٹ میں مہلک ترین نشہ میٹھ فیٹامائن آئس نشہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر کے ذریعے دو ارب سے زائد مالیت کا مہلک ترین نشہ آئس دبئی پورٹ پر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 200 کلو آئس ڈرگ برآمد ہوئی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے جسے کراچی گیٹ وے ٹرمنل سے دبئی جبل علی اسمگل کیا جارہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پورٹ کنٹرول یونٹ ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر دبئی کے لیے بک کیے گئے کنٹینر کی تلاشی لی تو کنٹینر میں بروسٹ مصالحے کے 2 ہزار پیکٹس موجود تھے جن میں مہارت سے آئس کے پیکٹس کو چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق یہ کنسائنمنٹ الشمس امپورٹ ایکسپورٹ ملتان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، منشیات برآمد کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں