کراچی(16 جون 2026): وفاقی تحقیقاتی اداروں کی معاونت سے انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی اداروں کی معاونت سے انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں تفتیشی افسر کو پنکی کے موبائل فون ڈیٹا کی فرانزک رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد کا ریکارڈ شدہ ڈیٹا کامیابی سے ریکور کر لیا گیا ہے۔ اس ڈیٹا میں 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، ریکور کیے گئے ڈیٹا سے آن لائن ٹرانزیکشنز اور بینک سلپس کے سیکڑوں اسکرین شاٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنکی کے موبائل سے 13 ہزار لوگوں کے ساتھ رابطوں کا ریکارڈ ملا ہے، جبکہ ایک غیر معروف کمپنی کے برانڈ میں پنکی کی 42 ہزار کال لاگز بھی پکڑی گئی ہیں۔
تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انمول عرف پنکی نے ایک ہی موبائل فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس فعال کر رکھے تھے، جن میں سے ایک واٹس ایپ عام موبائل فون نمبر پر چل رہا تھا جبکہ دوسرا بزنس اکاؤنٹ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
تفتیشی ادارے اس تمام برآمد شدہ ڈیٹا کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔


