بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

کراچی میں ڈاکو راج ، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، مقتول کی بیٹی کی دو ماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا جا سکا، شفیق موڑ کے قریب مبینہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران ساٹھ سالہ شہری اعجاز جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کارپینٹر کا کام کرتے تھے اور واردات کے وقت موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔

عینی شاہدین نے کہا کہ ملزمان نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے اعجاز موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شہری کی ایک بیٹی کی دو ماہ بعد شادی طے تھی، غمزدہ اہل خانہ نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں دن دہاڑے وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں