The news is by your side.

Advertisement

کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت بھی کرونا کی لپیٹ میں آگئی

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں وکیل اور پولیس افسر سمیت چار افراد کرونا وائرس کی مہلک وبا میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ کے ٹارگٹ کلر رئیس عرف مما کے مقدمات کی پیروی کرنے والا پراسیکیوٹر سعادت علی کرونا میں مبتلا ہوئے، سعادت علی نے کرونا رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں اب تک وکیل اور پولیس افسران سمیت چار افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

نقیب اللہ قتل کیس کے تفتیشی افسر بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ جمع کروا چکے ہیں جب کہ وکیل عامر منصوب قریشی اور ایک عدالتی ملازم بھی کرونا کا شکار ہوا۔

وکلا کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں