کراچی: بہادرآباد میں ملزمان 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے، رقم اورسونے کی مجموعی مالیت 13 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں 4 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے شہری کو گھر پہنچتے ہی لوٹ لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے شارع فیصل سے شہری کا تعاقب کیا اور 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واردات کے باوجود علاقے میں موجود سی پی اور سیف سٹی کیمروں نے کوئی فوری مدد فراہم نہیں کی تاہم لوٹی گئی رقم اور سونے کی مجموعی مالیت 13 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔
مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


