کراچی کے علاقے نیوکراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قربانی کے 4 جانور زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے لائے گئے جانور مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جب کہ ایک جانور کی حالت بگڑنے پر ذبح کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہریوں سے واردات کی کوشش کی تو شہریوں نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔
ملزمان بھی اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گلی میں کھڑے قربانی کے 4جانور زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
عدنان راجپوت اے آر وائی نیوز سے بطور کرائم رپورٹر وابستہ ہیں


