The news is by your side.

Advertisement

کراچی، ایم کیو ایم لندن کا سیٹ اپ جیل میں فعال، ٹارگٹ کلر کا انکشاف

کراچی: ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کا سیٹ اپ جیل میں فعال ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے اعتراف کیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کا سیٹ اپ جیل میں فعال ہے، سکھن سے گرفتار ملزم محمد روشن کی تفتیشی رپورٹ کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر سابق سیکٹر انچارج رئیس مما کا قریبی ساتھی ہے، ملزم نے کورنگی سیکٹر ممبر ابو ہریرہ اور دیگر کے ساتھ مل کر پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا جبکہ ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو ہی سمنددر کنارے قتل کیا تھا۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل میں متحدہ لندن کا سیٹ اپ سرگرم ہونے کی کوشش کررہا ہے، قید ملزمان سے متحدہ لندن کے رہنماؤں نے رابطے بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

ملزم نے حیدری میں 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، زمان ٹاؤن میں بھی 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا جرم قبول کیا جبکہ قتل کے احکامات سابق سیکٹر انچارج رئیس مما دیتا تھا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کا سابق سیکٹر انچارج رئیس مما پہلے ہی جیل میں قید ہے، گزشتہ برس اپریل میں رئیس مما سے تحقیقات کے لیے رینجرز، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج اور سنگین جرائم میں ملوث ٹارگٹ کلر رئیس مما نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے یہ اعتراف کیا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کی قیادت کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کی، اس کے علاوہ ملزم نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں