The news is by your side.

Advertisement

خودکش حملہ آوروں کو نشہ آور انجیکشن لگائے جاتے ہیں،گرفتارملزم سعید اللہ کا انکشاف

کراچی : کراچی سے گرفتارملزم سعید اللہ عرف چھوٹی دنیا نے اہم انکشافات کئے، جس میں اسکا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کو نشہ آور انجیکشن لگائے جاتے ہیں، ملزم نے بتایا کہ ایک انسان جسم سے بندھی بارودی جیکٹ کس طرح آسانی سے بلاسٹ کر دیتا ہے، یہ سب کیسے ہوتا ہے، خود کش حملہ آور کو کیسے تیار کیا جاتا ہے.

سعید اللہ عرف چھوٹی دنیا نے تحقیقات کے دوران پولیس کو بتایا کہ خودکش حملوں سے پہلے حملہ آور کو نشہ آور انجکشن لگائے جاتے ہیں، اس نے خود کئی خود کش حملہ آوروں کو انجکشن لگایا.

ملزم نے انکشاف کیا کہ جن حملہ آوروں پر مشن مکمل نہ کرنے کا شک ہوتا ہے، انجیکشن سے ان کا دماغ ماؤف کردیا جاتا ہے.

یاد رہے کہ ملزم سعید اللہ عرف چھوٹی دنیا کو سعودآباد پولیس نے کورنگی سے گرفتار کیا تھا، جس کا تعلق القاعدہ برصغیر سے بتایا جاتا ہے، ملزم ملک بھر میں پینتیس سے زائد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں