The news is by your side.

کراچی پولیس کی کارروائی ، بدنام زمانہ منشیات فروش خاندان کے 7 ملزمان گرفتار

کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خاندان کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش منشا خاندان کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا،  ملزمان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے سات کلوگرام چرس،ایک سو نوےگرام آئس اوردولاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان اسکول اور کالجزسمیت متعدد علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے، منشیات فروش گروہ کے خلاف پہلے بھی چھپن مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف حساس اداروں کی اطلاع بھی موصول ہوئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں