The news is by your side.

Advertisement

کراچی کی عدالت نے الطاف حسین کو مفرور قراردے دیا

کراچی : کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو مفرور قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں الطاف حسین کی جانب سے رینجرز کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کرائی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، مگر وہ ملک میں موجود نہیں جس کی بنا پر انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکتا، انسداددہشت گردی عدالت نے بائیس ستمبرکودوبارہ رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق قانونی پہلوؤں پر جائزہ لے کر آگاہ کیاجائے۔

واضح رہے کہ ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں