The news is by your side.

Advertisement

کراچی: مجلس وحدت المسلمین کے رہنمامرزا یوسف عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی : انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مرزا یوسف کو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں پولیس نے ایم ڈبلیو ایم رہنما کو گرفتار کرکے انسداددہشت گردی کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پراشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے، اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں درج ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو تیئس نومبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مرزا یوسف کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما مرزا یوسف پر آٹھ مئی دوہزار سولہ، معروف صحافی اور سماجی رہنما خرم ذکی کا قتل، وزیراعلی ہاؤس کے سامنے نماز جنازہ، جنازے کے بعد اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔


مزید پڑھیں : قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کارروائی،علامہ مرزا یوسف زیرحراست


یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علامہ مرزا یوسف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین کو حراست میں لیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں