کراچی: شہرقائد کے علاقے گلبرگ میں پالتو شیر نے بچے پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا، پولیس حکام نے واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ خطرناک واقعہ کراچی کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی، پولیس نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے۔
ایس ایچ او گلبرگ اور دیگر پولیس حکام کو جائے وقوع پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔
- Advertisement -
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعےکی تفصیلات حاصل کررہے ہیں، ابھی تک کسی بھی زخمی کی اطلاع کو موصول نہیں ہوئی، پتا چلا ہے کہ عمر نام کے شہری کا پالتو شیر ہے۔
خیال رہے کہ پالتوں جانوروں کے انسانوں پر حملے کے واقعات ماضی میں بھی بہت پیش آچکے ہیں۔