تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کراچی میں مشتعل شہریوں کا پیٹرول پمپ پر حملہ

کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب مشتعل شہریوں نے پیٹرول پمپ پر حملہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع سینٹرل پرانی سبزی منڈی کے قریب شہریوں نے پیٹرول نہ دینے پر پمپ پر حملہ کردیا۔

ضلع سینٹرل میں پمپ بند ہونے کے بعد مشتعل افراد نےتوڑ پھوڑ بھی کی اور پیٹرول پمپ پر پتھراؤ کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا جارہا ہے، ناگن چورنگی سے سخی حسن جانے والے روڈ پر بھی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

شہر بھر کے مختلف پیٹرول پمپس بند ہیں اور شہریوں کا رش لگا ہوا ہے ادھر سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج کیا جارہا ہے اور مشتعل افراد نے جناح باغ چوک پر ٹائرز کو آگ لگادی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے کل شام 4 بجے پریس کلب پر کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔

Comments

- Advertisement -